19 مارچ، 2022، 10:01 AM

امریکی صدر کی چينی صدر کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی چينی صدر کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے چین کے صدر شی جین پینگ کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچين نے یوکرائن کے معاملے پرروس کی مدد کی توچین کو پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے چین کے صدر شی جین پینگ کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچين نے یوکرائن کے معاملے پرروس کی مدد کی توچین کو پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے چینی ہم منصب  شی جن پنگ سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ اگربیجنگ نے یوکرائن پرحملے میں روس کوچیزوں کی مدد فراہم کی تواس کے سنگين  نتائج برآمد ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 گھنٹوں پرمشتمل ویڈیو کال میں  دونوں رہنماؤں نے یوکرائن کا مسئلہ  سفارتی طریقے سے حل کرنے پراتفاق کیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کوجن نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ان میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب سے یوکرائن میں جاری جنگ جلد ازجلد ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔

چینی صدرنے نیٹوممالک پرزوردیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے ماسکو سے مذاکرات کریں۔شہریوں کی ہلاکت روکنے اورانسانی بحران کوپیدا ہونے سے روکنے کے لئے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پینگ نے امریکی صدرپرواضح کیا کہ چین روس اوریوکرائن کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

News ID 1910203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha